صوابی: کڑہ مار پہاڑی پر آگ لگ گئی، آرمی ہیلی کاپٹرز قابو پانے میں مصروف

Last Updated On 07 June,2019 06:52 pm

صوابی: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کےعلاقے کڑہ مار پہاڑی پر آگ لگ گئی جس پر قابو پانے کے لیے آرمی ہیلی کاپٹرز مصروف ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے صوابی میں آرمی کے ہیلی کاپٹرز کی آگ پر قابو پانے کے لیے پروازیں جاری ہیں۔ آگ پر قابو پانے کے لیے ہیلی کاپٹر کی 9 پروازیں کام کر رہی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کڑہ مار پہاڑی سلسلہ مردان اور صوابی اضلاع تک پھیلا ہوا ہے۔