لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے جج کو کرسی مارنے والے وکیل عمران منج کی سزا معطل کردی۔
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ عدالت نے عمران منج وکیل کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عمران منج کو ٹرائل کورٹ نے ساڑھے 18سال قید کی سزا سنائی تھی۔ عدالت نے انسداددہشت گردی کی عدالت کا فیصلہ معطل کر دیا۔