لاہور: (دنیا نیوز) مریم نواز اور دیگر اہل خانہ نے کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کی، جس میں انہیں عید کی مبارکباد اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مریم نواز کوٹ لکھپت جیل پہنچیں تو کارکنان نے ان کی گاڑی پر گل پاشی کر کے استقبال کیا، مریم نواز کے ہمراہ کیپٹن (ر) صفدر، نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور دیگر فیملی ممبران بھی نواز شریف سے ملے۔
مریم نواز کھانا، کپڑے اور دیگر ضروری اشیا لے کر پہنچیں، مریم نواز نے اپنے والد کو عید کی مبارک باد بھی دی اور ان کی صحت بارے دریافت کیا، ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے نوازشریف کا چیک اپ بھی کیا۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، مریم نواز تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات کے بعد واپس چلے گئیں۔