لاہور: (دنیا نیوز) احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کے کمیشن کو سب سے پہلے مشیر خزانہ کا بیان ریکارڈ کرنا چاہیے، بجٹ سیشن کے دوران اے پی سی اور احتجاج پر مشاورت کریں گے۔
لگی رہنماؤں نے کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ریونیو کا ہدف بڑھا کر مہنگائی میں 40 فیصد اضافہ کیا گیا، مرغیوں، انڈوں، نوکریوں والا آئیڈیا کامیاب نہیں ہوا تو کمیشن کا آئیڈیا کیسے کامیاب ہو گا۔
سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے والے گرفتار اور تکلیف دینے والے اقتدار میں ہیں، وزیراعظم 10 سال کے قرض کا حساب لیں، لیکن یہ بھی دیکھیں کہ ان برسوں میں دہشت گردی ختم کی گئی، بجلی اور گیس کی کمی کا مسئلہ حل کیا گیا۔ انھوں نے سوال کیا کہ حفیظ شیخ 5 سال وزیر خزانہ رہے کیا وہ بھی شریک مجرم ہیں۔