اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر کیلئے اسپیکر اسد قیصر کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔
خورشید شاہ اور رضا ربانی نے شریک چیئرمین پیپلز پارٹی کے پروڈکشن آرڈر جلد جاری ہونے کی امید کا اظہار کیا اور بصورت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر احتجاج کا عندیہ دیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھا اس وقت ریاست کو بحران کا سامنا ہے، بدقسمتی سے آئین کی صحیح طریقے سے پاسداری نہیں ہو رہی۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا اسپیکر سے دوبارہ درخواست کی ہے، پتہ چل جائے گا وہ پروڈکشن آرڈر جاری کر رہے ہیں یا نہیں۔