لاہور: (روزنامہ دنیا) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجا ریاض کا پارلیمانی سیکرٹری سے استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔
راجا ریاض کا استعفیٰ 5 ماہ بعد منظور کیا گیا۔ راجا ریاض نے بعض وجوہات کی بنا پر پارلیمانی سیکرٹری شپ سے 5 ماہ پہلے استعفیٰ دیدیا تھا۔ گزشتہ روز ان کا استعفیٰ منظور کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔