شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، وزیراعظم شرکت کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

Last Updated On 13 June,2019 06:12 pm

بشکک: (دنیا نیوز) وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے کرغزستان پہنچ گئے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی عثمان ڈار بھی ہمراہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے کرغستان کے دارالحکومت بشکک پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا استقبال کرغزستانی ہم منصب نے کیا۔

اس دورے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی عثمان ڈار بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان 13 سے 14 جون تک ایس سی او سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ کرغز صدر نے عمران خان کو ایس سی او سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔