اسلام آباد: (دنیا نیوز) چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور حکومتی اتحادی رہنما مونس الٰہی کی اسمبلی فلور پر ملاقات ہوئی، دونوں رہنماوں نے مصافحہ کیا اور آپس میں کچھ دیر گفت و شنید کرتے رہے۔
قومی اسمبلی میں حکومتی اتحادی جماعت کے رہنما مونس الٰہی خود چل کر پیپلز پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے پاس آئے، مصافحہ بھی کیا۔ خوشگوار ماحول میں بات چیت کرتے رہے۔
واضح رہے کہ ق لیگ پی ٹی آئی حکومت کی اتحادی جماعت ہے، اس کے رہنما چودھری پرویز الہی پنجاب اسمبلی میں سپیکر ہیں اور صوبے میں حکومت کی تشکیل میں ق لیگ کا اہم کردار ہے۔ اپوزیشن اتحاد میں کسی بھی ممکنہ صورتحال میں پی ٹی آئی کی حکومت شدید خطرے سے دوچار ہو سکتی ہے۔