کراچی: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ جب تک الزام ثابت نہ ملزم بے گناہ ہوتا ہے، پروڈکشن آرڈر بے گناہ شخص کا حق ہے، صرف بجٹ پر دھاندلی کیلئے آصف زرداری کو گرفتار کیا گیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ایک سال تفتیش میں تعاون کے باوجود آصف ز رداری کو گرفتار کیا گیا، آصف زرداری کو کوئی سزا ہوئی نہ ہی ان کے بیرون ملک جانے کا خطرہ ہے، پہلی بار 4 ارکان قومی اسمبلی کو گرفتار کر کے ان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کئے جا رہے، نوابشاہ کے عوام کو بجٹ کے موقع پر نمائندگی سے محروم کیا گیا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا ایم کیوایم کا رویہ قابل تعریف ہے، گزشتہ روز انہوں نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ کیا، سیاسی اختلاف کے باوجود متحدہ نے آئینی حق کیلئے آواز اٹھائی۔