اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار سابق آصف زرداری کو بچوں سے ملاقات کی اجازت دے دی۔
سابق صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے ان کے بچوں کی طرف سے ملاقات کی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ سابق صدر کے بچوں کو اپنے والد سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے استدعا منظور کرلی۔
یاد رہے آصف زرداری دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی حراست میں ہیں۔