وزیراعظم آفس کے اخراجات میں اضافے کی خبریں درست نہیں، وزارت خزانہ

Last Updated On 20 June,2019 08:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم آفس کے اخراجات میں اضافے کی خبریں درست نہیں ہیں۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال وزیراعظم آفس کے لئے 98 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص ہوئے، رواں مالی سال وزیراعظم آفس کا خرچہ 67 کروڑ 50 لاکھ روپے رہا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم آفس کے اخراجات میں 32 فیصد کمی ہوئی جو ریکارڈ ہے۔ وزیراعظم آفس کے عوامی اخراجات 41 فیصد کمی کے ساتھ 30 کروڑ 5 لاکھ روپے روپے رہے۔

وزیراعظم آفس کے اندرونی اخراجات میں مختص کردہ رقم سے 22 فیصد کمی ہوئی جبکہ سٹاف میں 35 فیصد کمی کی گئی۔ اس کے علاوہ ریفرشمنٹ، فیول آلات اور مشینری کے خرچوں میں کمی ہوئی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں وزیراعظم آفس کے لئے 86 کروڑ 29 لاکھ روپے کے فنڈ مختص کئے ہیں۔ آئندہ بجٹ میں رواں مالی سال کے مقابلے میں وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات 12 فیصد کم ہیں۔

 

Advertisement