اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

Last Updated On 20 June,2019 09:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جڑواں شہروں میں آج ابر کرم کھل کر برسا، موسم خوشگوار ہوا تو گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا۔

وفاقی دارالحکومت میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا۔ موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ آئندہ دو روز میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم جڑواں شہروں سمیت مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، راولپنڈی، لاہور، سرگودھا، میرپورخاص، حیدر آباد ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔