ایف اےٹی ایف کےبیشتر اہداف حاصل، بلیک لسٹ کرانے میں بھارت ناکام

Last Updated On 21 June,2019 08:29 am

لاہور: (دنیا نیوز) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ممالک پاکستانی اقدامات کو سراہنے لگے۔ پاکستان کو گرے سے بلیک لسٹ میں دھکیلنے کی تمام بھارتی چالیں ناکام ہو گئیں۔

عسکری ہو یا سفارتی یا کوئی اور محاذ، پاکستان کے حوالے سے بھارت کو ہمیشہ خفت و ندامت اٹھانا پڑی۔ ایک بار پھر پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کیلئے بھارتی لابی کے تمام حربے ناکام ہو گئے۔

رواں ماہ کی 17 تاریخ کو امریکی ریاست فلوریڈا میں پاکستان کے بارے میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس تھا۔ ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کوجعلی بینک اکاؤنٹس، مشکوک ترسیلات کیخلاف پاکستانی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ کالعدم تنظیموں کے خلاف نیکٹا کی کارروائی پر بھی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے بیشتر اہداف حاصل کر لئے ہیں۔ دہشت گرد تنظیموں کو کالعدم قرار دیا گیا اور ان کی فنڈنگ بند ہو گئی۔ کرنسی سمگلنگ بھی روک دی گئی ہے۔ اب پاکستان میں منی لانڈرنگ کا ہونا ممکن نہیں۔

ذرائع کے مطابق چین، ترکی اور ملائیشیا نے پاکستانی کوششوں کو سراہا جبکہ پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کیلئے بھارتی لابی کے تمام وار بےکار ہو گئے۔

 

Advertisement