کراچی: (دنیا نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار رکن اسمبلی فریال تالپور کو سندھ اسمبلی پہنچا دیا گیا، پی پی رکن کو پروڈکشن آرڈر پر اسمبلی لایا گیا۔ پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی نے فریال تالپور کا استقبال کیا۔ شرجیل انعام میمن بھی سندھ اسمبلی پہنچ گئے۔
یاد رہے نیب نے سابق صدرآصف علی زرداری کی ہمشیرہ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی پھوپھی اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کو اسلام آباد کے علاقے ایف ایٹ سے گرفتار کیا تھا تاہم انہیں نیب دفتر کے بجائے ان کے گھر میں ہی نظر بند رکھا گیا ہے، جسے چیئرمین نیب کی جانب سے سب جیل قرار دیا جاچکا ہے۔