کراچی: (دنیا نیوز) سابق وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے گرفتاری سے بچنے کیلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ عدالت نے سہیل انور سیال کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو گرفتاری سے روک دیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیرداخلہ سندھ سہیل انورسیال گرفتاری سے بچنے کیلئے سندھ ہائی کورٹ پہنچے۔ عدالت نے سہیل انور سیال کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے سہیل انور سیال کو دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا اور نیب سے تحقیقات میں تعاون کرنے کی ہدایت کردی۔
نیب سکھر نے سہیل انور سیال کو تحقیقات کیلئے طلب کیا تھا۔ صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سہیل انور سیال نے کہا جو میرا قانونی حق ہے وہ استعمال کروں گا۔ نیب کی جانب سے کوئی کال اپ نوٹس جاری نہیں کیا گیا جو الزامات ہیں ان کا سامنا کروں گا اور اپنے آپ کو بے گناہ ثابت کروں گا۔