کراچی: (دنیا نیوز) شاہد آفریدی کی کتاب گیم چینجر پر پابندی کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں شاہد آفریدی کی کتاب پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
درخواستگزار عبدالجلیل خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ کتاب میں لیجنڈ بیٹسمین جاوید میانداد، وقار یونس اور گوتم گھمبیر سے متعلق نامناسب الفاظ استعمال کئے گئے جنہیں کتاب سے نکالا جائے اور اشاعت سے روکا جائے۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ شاہد آفریدی نے کتاب میں تاریخ پیدائش 1975 ظاہر کی جبکہ 1996 میں پی سی بی اور آئی سی سی نے انہیں 16 سالہ تیز ترین سینچری ریکارڈ ہولڈر ظاہر کیا تھا۔
درخواستگزار نے سوال اٹھایا کہ 21 سالہ نوجوان انڈرنائینٹین میں کیسے کھیلا ؟ شاہد آفریدی کو برتھ سرٹیفکیٹ پیش کرنے کا حکم دینے کی بھی استدعا کی گئی۔