ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کی 10 روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور

Last Updated On 09 April,2019 02:57 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیرمفتاح اسماعیل نے نیب انکوائری کیس میں حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کی جو سندھ ہائیکورٹ نے دو لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کر لی، ن لیگی رہنال کو دس دن کےلئا حفاظتی ضمانت دی گئی ہے۔

ایک اور لیگی رہنما کو نیب کی گرفتاری کا خوف، سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے حفاظتی ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ عدالت نے سابق وزیرخزانہ کی 10 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کر لی انھیں 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔

 ن لیگی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل کے خلاف ان دنوں نیب کے اسلام آباد آفس میں انکوائری جاری ہے جس میں ممکنہ گرفتاری سے بچنے کیلئے حفاظتی ضمانت کروائی گئی۔