وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت آل پارٹیز کانفرنس، کراچی کے مسائل پر گفتگو

Last Updated On 05 July,2019 12:44 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت آل پارٹیز کانفرنس جاری ہے، اجلاس کا ایجنڈا کراچی کے مسائل اور ان کا حل رکھا گیا ہے۔

اجلاس میں فردوس شمیم نقوی، خواجہ اظہارالحسن، مصطفی کمال، شاہی سید، ثروت اعجاز قادری، میئر کراچی وسیم اختر، صوبائی وزرا اور دیگر رہنما شریک ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا شہر کی ضرورت کا 450 ایم جی ڈی پانی موجود ہے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا واٹر بورڈ کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، پانی چوروں کیخلاف سخت اقدامات ہونے چاہیئے، تمام جماعیتں پانی چوری روکنے کیلئے تیار ہیں، پانی کی تقسیم سب سے بڑا ایشو ہے۔