لاہور میں کالج طلبہ کا بجلی بندش کے خلاف احتجاج، کچہری چوک بلاک کر دیا

Last Updated On 07 July,2019 03:56 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز کے طلبہ نے بجلی بندش کے خلاف شدید احتجاج کیا، ضلع کچہری چوک بلاک کر دیا جس سے ٹریفک کافی دیر بلاک رہی۔

گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز ہاسٹل کےطلبا نے لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے ضلع کچہری چوک کی جانب مارچ کیا۔ طلباء کا کہنا تھا کہ 3 روز سے ہاسٹل کی بجلی بند ہے، ایم ایس سی کے امتحان چل رہے ہیں اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے امتحانات کی تیاری بھی نہیں کر سکتے۔

طلبہ نے مطالبہ کیا کہ بجلی فوری بحال کی جائے۔ احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی اور مسافر حکومت کو کوستے رہے۔