کوٹ مومن: (دنیا نیوز) کوٹ مومن کے قریب ٹریفک حادثے میں اے آئی جی پولیس کامران یوسف ڈرائیور سمیت جاں بحق ہو گئے۔
کوٹ مومن میں سیال موڑ کے قریب موٹروے پر سرکاری گاڑی ٹرالر سے ٹکرا گئی، حادثے میں اے آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کامران یوسف اور ان کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگئے، ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹ مومن منتقل کر دی گئیں۔