لاہور: (روزنامہ دنیا) سابق وزیراعظم نواز شریف کے ناشتے اور کھانے کا شیڈول جیل حکام کو موصول ہو گیا۔ نواز شریف کو ناشتے میں روزانہ 4 مختلف قسم کے پھل، جوس اور لسی دی جائے گی۔
ہفتہ وار شیڈول کے مطابق نواز شریف سوموار کو آڑو، سیب، منگل کو فروٹ، سلاد، بدھ کو جوس اور جمعرات کو پائن ایپل جبکہ جمعہ کے دن آلو بخارا، خوبانی وغیرہ کھائیں گے۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق معمول کی ادویات لے رہے ہیں۔ اسی طرح نوازشریف کا روزانہ کی بنیاد پر طبی معائنہ بھی کیا جا رہا ہے۔
ڈاکٹرز نے نواز شریف کو پھل استعمال کرنے کی ہدایات دی تھیں۔ نواز شریف بیرک کی حدود میں روزانہ کی بنیاد پر صبح شام آدھا گھنٹہ چہل قدمی بھی کرتے ہیں۔
جیل حکام کے مطابق دوپہر کے کھانے میں گوشت اور مکس سبزی دی جائے گی، رات کے کھانے میں نواز شریف کو گوشت مٹن قیمہ، دیسی مرغی سادہ روٹی کے ساتھ دی جائے گی۔