حافظ آباد: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ ویراعظم کو لانے کیلئے نواز شریف کو جیل میں ڈالا گیا، نواز شریف کا قصور سی پیک اور ایٹمی قوت بنانا تھا۔
ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے حافظ آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کوٹ لکھپت جیل کا تالا جلد ٹوٹے گا، نواز شریف باہر آئیں گے، نواز شریف جیل میں بھی وزیراعظم ہی ہیں، عمران خان کو ن لیگ کے شیروں سے ڈر لگتا ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا نواز شریف دور میں ملک ترقی کر رہا تھا، بتائیں 10 ماہ میں بھینک مانگنے کیلئے کتنا خرچہ کیا، نواز شریف غیر قانونی طور پر جیل میں قید ہیں، کابینہ اجلاس میں کل مہنگائی اور بے روزگاری پر بات نہیں ہوئی۔
مسلم لیگ نون کے رہنما نے احسن اقبال نے کہا کہ ملک آج نازک دور سے گزر رہا ہے، ہم پاکستان کو بچانے نکلے ہیں، نواز شریف نے ملک کو اندھیروں سے نکالا، نواز شریف نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا، پی ٹی آئی کے بےنامی اکاؤنٹس ہیں، عمران خان نے بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے دھرنے دیئے، سازش کے ذریعے الیکشن کو سلیکشن میں تبدیل کیا گیا، ن لیگ اقتدار میں آ جاتی تو پاکستان ایشیا کا ٹائیگر بن جاتا۔