لاہور (دنیا نیوز) پنجاب کے وزیر برائے صنعت و تجارت اسلم اقبال نے اعلان کیا ہے کہ اگر روٹی کی قیمت بڑھے تو وہ سیاست کو خیرباد کہہ دیں گے۔
ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ روٹی 20 روپے کی ہوجائے گی، اگر ایسا ہوا تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔ دوسری جانب خبر ہے کہ ایف بی آر نے 20 کلو وزن سے زائد کی پیکنگ میں فروخت ہونے والے آٹے کو جنرل سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ اشیا کی فہرست سے خارج کر دیا ہے