مارکیٹ میں آٹے کو مہنگا نہیں ہونے دینگے، میاں اسلم اقبال

Last Updated On 11 July,2019 08:35 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ میڈیا پر آٹے کی قیمت بڑھنے کے حوالے سے خبریں چل رہی ہیں، حکومت مارکیٹ میں آٹے کو مہنگا نہیں ہونے دیگی۔ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 770 روپے ہی رہے گی۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ کچھ حکومت مخالف تنظیمیں شناختی کارڈ کے حوالے سے پروپگینڈا کر رہی تھیں، شناختی کارڈ کی شرط دکاندار اور کسٹمر کے لیے نہیں ہے، تاجروں کی مشاورت سے ٹیکس کے نظام کو متعارف کرائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بات طے ہے ٹیکس کے بغیر حکومتی نظام نہیں چل سکتا، جو لوگ ٹیکس نیٹ میں نہیں، ان کے لیے آسان طریقہ کار اپنایا جائے گا تاہم عام دکاندار پر ٹیکس لگانے کا حکومت نہیں سوچ رہی، سوشل میڈیا پر منفی پروپگینڈا کیا جا رہا ہے۔