اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وفاقی وزیر برجیس طاہر کے خلاف تحقیقات کی منظوری دیدی ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق برجیس طاہر نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے تھے، انھیں نیب کی جانب سے سوالنامہ دے کر آئندہ ہفتے جمع کروانے کا حکم دیدیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے برجیس طاہر کو زمینوں کا ریکارڈ اور دیگر ذرائع سے آنیوالی آمدن سے متعلق تفصیلات بھی پیش کرنے کا حکم دیا دیا گیا ہے۔