کوئٹہ: (دنیا نیوز) نیب بلوچستان کی جانب سے چھ ماہ کی کارکردگی، قومی احتساب بیورو کی جانب سے 175 کیسز کی تحقیقات جاری ہیں۔ کرپشن کیسز میں 20 افراد کو گرفتار جبکہ 50 سے زائد کیسز میں تحقیقات چل رہی ہیں۔
مختلف کیسز میں کرپٹ افراد کے خلاف تحقیقات مکمل کرکے 10 ریفرنسز احتساب عدالت میں دائرکی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو کی جانب سے گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق چھ ماہ کے دوران مختلف کرپشن کیسز میں 20 افراد گرفتار جبکہ نیب کو جنوری سے جون کے دوران کرپشن سے متعلق437 شکایات موصول ہوئیں۔
ابتدائی جانچ پڑتال اور شواہد کی روشنی میں 50 سے زائد اہم کیسز کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ مختلف محکموں، پرائیویٹ اداروں اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کے کرپٹ افراد کے خلاف کرپشن کی تحقیقات مکمل کرکے 10 ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کیے گئے۔ احتساب عدالت سے متعدد ملزمان کو سزائیں دی گئی ہیں۔