لاہور: (دنیا نیوز) قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے میر حاصل بزنجو کو چیئرمین سینٹ نامزد ہونے پر مبارک دی ہے۔ انہوں نے کہا اپوزیشن کا بلوچستان کے امیدوار پر اتفاق، وفاق پاکستان کی مضبوطی کے لئے ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے رہبر کمیٹی کی طرف سے میر حاصل خان بزنجو کو چئیرمن سینٹ کے عہدے کے لئے نامزدگی پر کہا ہے کہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار کے طور پر میر حاصل خان بزنجو کی نامزدگی سے ایک نئی تاریخ قم ہوئی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ میر حاصل بزنجو کی جمہوری خدمات کے سب معترف ہیں، ان کے سیاسی تجربے سے ملک و قوم کو فائدہ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ میر حاصل بزنجو بطور چیئرمین آئین و قانون کی بالادستی اور وفاق پاکستان کی مضبوطی کی علامت بن کر ابھریں گے۔