لاہور: (دنیا نیوز) منشیات سمگلنگ کیس میں جیل انتظامیہ نے لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کر دیا۔ عدالت نے ن لیگی رہنما کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29 جولائی تک توسیع کر دی. پیشی کے موقع پر لیگی کارکنوں کی جانب سے عدالت جانے کی کوشش پر پولیس سے دھکم پیل ہوتی رہی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ احمد وقاص نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم وکیل فرہاد علی شاہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا اے این ایف نےعدالتی حکم کے باوجود آج مقدمے کا چالان جمع نہیں کرایا، کیا وجہ تھی اے این ایف نے گزشتہ سماعت پر ریمانڈ نہی مانگا، شق میں درج ہے کہ اگر چالان 14 روز میں پیش نہیں کیا جاتا تو مزید 3 دن میں عبوری چالان جمع کرایا جاسکتا ہے، رانا ثناء اللہ بیمار آدمی ہیں انہیں کوئی بھی ریلیف نہیں دیا گیا۔
عدالت نے وکلائے فریقین کے دلائل سننے کے بعد انٹی نارکوٹکس حکام کو کیس کی مکمل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے رانا ثنا کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29 جولائی تک توسیع کر دی۔