اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ مشاورتی اجلاس میں حکومت کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔
سینیٹ میں آج اپوزیشن جماعتوں کامشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق نے کی۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، جے یو آئی ف کے سینیٹر نے شرکت کی۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے علاوہ دیگر جماعتوں کے 52سینیٹرز موجود تھے جن میں نامزد چیئرمین سینیٹ حاصل بزنجو، ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا، رضا ربانی اور عبدالغفور حیدری بھی شامل تھے۔
اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر حکمت عملی کیئے مشاورت کی گئی اور حکومت کی جانب سے تحریک عدم اعتماد واپس لینے کی درخواست بھی زیر غور آئی تاہم اپوزیشن رہنماوں نے مشترکہ طور پر تحریک عدم اعتماد واپس نہ لینے کا فیصلہ سنا دیا۔