سینیٹ الیکشن کیلئے ن لیگ کی 5 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی

Last Updated On 13 July,2019 08:46 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ الیکشن کے لئے مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے سینیٹ الیکشن کے لیے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ اس کمیٹی میں سردار یعقوب ناصر، جاوید عباسی، مصدق ملک شامل ہوں گے۔

دیگر ارکان میں پیر صابر شاہ اور ڈاکٹر اسد اشرف بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے جبکہ شہباز شریف نے کمیٹی کو فوری طور پر کام شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

کمیٹی چئیرمن سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد اور نئے الیکشن کی حکمت عملی تیار کرے گی۔