اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں قید کمانڈر کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دی جائے گی۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ عالمی عدالت اںصاف کے فیصلے سے اتفاق کرتے ہوئے کمانڈر کلبھوشن یادیو کو حاصل حقوق سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمانڈر کلبھوشن کو عالمی عدالت انصاف کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور قونصلر رسائی سے متعلق طریقہ کار طے کیا جا رہا ہے۔