فیصل آباد: (دنیا نیوز) ڈنگا پھاٹک کے قریب پاکستان ایکسپریس کی 5 بوگیاں ٹرین سے الگ ہو گئیں۔
دنیا نیوز کے مطابق ڈنگا پھاٹک کے قریب پاکستان ایکسپریس کی پانچ بوگیاں جوائنٹ کھلنے کے باعث ٹرین سے بوگیاں الگ ہوئیں۔ پاکستان ایکسپریس روالپنڈی سے براستہ فیصل آباد کراچی جا رہی تھی۔
ذرائع کے مطابق بوگیاں الگ ہونے پر مسافر ٹریک پر مدد کے منتظر رہے۔
اس موقع پر ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ پریشر ٹربل ہونے کے باعث بریک جام ہوئیں۔ پاکستان ایکسپریس کے ساتھ الگ ہونے والی بوگیاں منسلک کر دی گئی ہیں۔ دو گھنٹے کی تاخیر کے بعد پاکستان ایکسپریس کوروانہ کر دیا گیا، پریشر لیک ہونے کے باعث پاکستان ایکسپریس کی ایمرجنسی بریک لگائی گئی۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ بریک لگانے سے جوائنٹ کھل گئے اور 5 بوگیاں الگ ہو گئیں تھیں، پاکستان ایکسپریس روانہ ہوتے ہی ٹریک کو بحال کر دیا گیا ہے۔