پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ انتخابات کے بعد فاٹا انضمام مکمل ہوچکا ہے، الیکشن میں قبائلی عوام نے ثابت کر دیا وہ جمہوریت پسند ہیں، مداخلت کرتے تو انتخابات کا رزلٹ کچھ اور ہوتا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا قبائلی عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں پر عمل کریں گے، قبائلی اضلاع کو بھی صوبے کے برابر لائیں گے، سب سے زیادہ سیٹیں پاکستان تحریک انصاف نے جیتیں ہے، ہمارے کچھ ارکان آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے تھے، انہوں نے ہمیں نقصان پہنچایا، ہمارے جو آزاد ارکان الیکشن لڑے ان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
محمود خان کا کہنا تھا پی کے 107 میں جو آزاد امیدوار جیتا وہ پاکستان تحریک انصاف کا ہے، آزاد امیدواروں کو پارٹی میں آنے کی دعوت دی ہے، پارٹی ٹکٹ میرٹ پر ملنے چاہئے۔