چارسدہ: (دنیا نیوز) چارسدہ میں سی این جی سٹیشن پر کھڑی کار میں ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹنے سے تین افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
یہ افسوسناک واقعہ چارسدہ کے علاقہ سردریاب میں پیش آیا، جہاں گیس بھرواتے ہوئے کار کا سی این جی سلنڈر پھٹ گیا۔ اس حادثے کے نتیجے میں دو خواتین اور بچی سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ دو خواتین اور کار کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔
جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفتیش کے مطابق واقعہ کار کے ناقص اور غیر معیاری سلنڈر کے باعث پیش آیا۔