لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے مغلپورہ میں گھر کی بوسیدہ چھت گرنے سے 10 افراد ملبے تلے دب گئے جن میں سے 3 بچے جاں بحق اور 7 دیگر شدید زخمی ہو گئے، لاشوں اور زخمیوںکو ہسپتال منتقل کر دیا گیا.
چھت گرنے کا واقعہ مغل پورہ کے قریب مومن پورہ میں پیش آیا جہاں 10 افراد گھر میں موجود تھے کہ بوسیدگی کی شکار چھت زوردار دھماکے سے مکینوں پر آ پڑی جس کے سبب وہ ملبے تلے دب گئے۔
ریسکیو عملہ اطلاع ملنے پر جائے حادثہ پر پہنچا اور ملبے کو ہٹا کر متاثرین کو باہر نکالا جن میں سے 3 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ 7 شدید زخمیوں کو سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ بارشوں کے سبب مکان بوسیدگی کی شکار ہو چکا تھا جس کی چھت رات کو بے خبر سوئے مکینوں پر آ پڑی۔