لاہور: (دنیا نیوز) حزب اختلاف نے یوم سیاہ منانے کی تیاریاں مکمل کرلیں، کراچی، لاہور، پشاور سمیت بڑے شہروں میں جلسے ہوں گے۔ حکومت مخالفت تحریک کا آج سے آغاز ہوگا۔
اپوزیشن کراچی، لاہور، پشاور سمیت بڑے شہروں میں آج طاقت کا مظاہرہ کرے گی، شہباز شریف مال روڈ پر جلسے سے خطاب کریں گے۔ قمر زمان کائرہ، ساجد میر، اسلم گل اور امیر حیدر ہوتی بھی لہو گرمائیں گے۔
کراچی کے جناح گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں تيز کردی گئیں۔ جلسے ميں پيپلز پارٹی، ن ليگ، جے يو آئی، اے اين پی سميت ديگر جماعتوں کے کارکن شريک ہوں گے۔
پشاور میں حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے یوم سیاہ کی تیاریاں جاری ہیں۔ مولانا فضل الرحمان، اسفندیار ولی اور آفتاب شیرپاؤ خطاب کریں گے۔ جےیو آئی ملین مارچ کے سلسلے میں اپنا الگ جلسہ پشاور کے رنگ روڈ پر کرے گی جس سے مولانا فضل الرحمٰن خطاب کریں گے۔