واشنگٹن: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ افغان مسئلہ کے سیاسی حل پر زور دیا، افغانستان میں دیرپا امن واستحکام کا حصول فوجی طاقت سے ممکن نہیں ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے تناظر میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا، افغانستان میں مشترکہ دیرپا امن مقاصد کیلئے کام کر رہے ہیں۔
Pakistan and the United States share a common goal in Afghanistan, to establish a lasting peace, which can not be achieved through military might. Pakistan has always sought a political solution and together we are closer to that goal today than ever before.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) July 26, 2019
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج دونوں ممالک امن مقاصد کے حصول میں پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہیں۔