اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عرفان صدیقی کی گرفتاری سے متعلق کچھ تحفظات ہیں، ایف آئی آر منگوا لی، معاملے کی جانچ پڑتال کرائیں گے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کرایہ داری سے متعلق قانون ن لیگ نے بنایا، قانون سب کے لیے برابر ہے، عرفان صدیقی نے جن کو مکان کرائے پر دیا ان سے متعلق کچھ سوالات ہیں، مالک مکان پر لازم ہے کہ وہ جس کو گھر کرائے پر دے اسکی اطلاع متعلقہ تھانے کو دے، عرفان صدیقی اور اس کے اہلخانہ کیساتھ کوئی زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ قانون کی حکمرانی حکومت کی ذمے داری ہے، حکومت قلم کے تقدس کو تسلیم کرتی ہے، معاملے کی تہہ تک پہنچیں گے، حکومت کی پالیسی نہیں کہ پس پردہ اقداما ت کرے، اداروں کو با اختیار بنانا ہمارا مشن ہے، تھوڑا سا وقت دیں۔