کراچی میں رات گئے، لاہور میں‌ صبح‌ سویرے بارش سے موسم خوشگوار

Last Updated On 28 July,2019 06:41 am

لاہور: (دنیا نیوز) کراچی میں رات گئے اور لاہور کے مختلف علاقوں میں صبح‌ سویرے بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا. محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور، گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے اکثر علاقوں میں مزید بارش متوقع ہے۔ خیبرپختونخوا، بلوچستان، کشمیر کے مختلف مقامات پر بھی بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، پشاور ڈویژن کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ بھی موجود ہے۔

کراچی میں رات گئے مختلف علاقوں میں بارش کے سبب موسم خوشگوار ہو گیا، شارع پاکستان کےاطراف تیز بارش ہوئی جبکہ عزیزآباد، دستگیر، واٹرپمپ، عائشہ منزل کے بارش کے سبب بجلی غائب ہو گئی جس کے سبب شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ 

سندھ میں آج راجستھان سے ہوا کا کم دباؤ داخل ہونے کا امکان ہے، کراچی میں مزید بارش متوقع ہے جس کا الرٹ جاری کر دیا گیا، تین روز کے دوران لاڑکانہ، میرپورخاص، ٹھٹھہ، حیدرآباد میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ادھر لاہور، گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے اکثر علاقوں میں مزید بارش متوقع ہے۔ خیبرپختونخوا، بلوچستان، کشمیر میں مختلف مقامات پر بارش کا امکان ہے، چند مقامات پر شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، پشاور ڈویژن کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

 

Advertisement