لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ورلڈ ہیپاٹائیٹس ڈے منایا جا رہا ہے۔ ملک میں اس مرض میں مبتلا افراد کی تعداد 1 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔
محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں ہیپا ٹائیٹس کے مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ دنیا میں ہیپاٹائٹس بی کے مریضوں کی کل تعداد 25 کروڑ جبکہ ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد 17 کروڑ سے زائد ہے۔ ہر سال تقریباً 7 لاکھ افراد ہیپاٹائٹس بی جبکہ 3 لاکھ سے زائد ہیپاٹائٹس سی کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔
راولپنڈی میں فری ہیپاٹائٹس سکریننگ کیمپ بھی لگایا گیا جہاں سیکڑوں مریضوں کے مفت ٹیسٹ ہوئے اور انہیں علاج تجویز کیا گیا۔ ہیپاٹائٹس کا علاج مہنگا ہونے کے باعث پاکستان میں لاکھوں مریض اس علاج کی سکت ہی نہیں رکھتے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے بر وقت تشخیص اور علاج سے اس مہلک مرض سے چھٹکارا ممکن ہے۔