کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے مسلسل بارشوں کے باعث 30 جولائی کو صوبے بھر میں نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے یہ اعلان حالیہ بارشوں کے پیش نظر کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شدید بارشوں کی وجہ سے والدین، اساتذہ اور طلبہ کو سکول پہنچنے میں مشکلات ہونگی، اس لیے ان کی سہولیات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔ سیکریٹری تعلیم قاضی شاہد پرویز نے تعلیمی اداروں میں 30 جولائی کی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔