اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیپرا نے کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور کرنٹ لگنے سے انسانی جانوں کے ضائع کا نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک سے رپورٹ طلب کرلی۔
نیپرا کے مطابق، کے الیکٹرک کے شکایات سیل صارفین کے ٹیلی فون کالز کا جواب نہیں دے رہے، کے الیکٹرک متوقع بارش کے باوجود احتیاطی تدابیر کرنے میں کیوں ناکام رہا۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کو فوری طور پر بجلی بحال کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کر دی۔
یاد رہے کے الیکٹرک کے بوسیدہ نظام کے باعث نیو کراچی، النور سوسائٹی، اورنگی ٹاون اور لانڈھی میں شہریوں نے رات جاگ کر گزار ی۔ بارش کے باعث کرنٹ لگنے کے واقعات لیاری، بلدیہ ٹاؤن، قیوم آباد، آگراہ تاج کالونی میں پیش آئے جس میں 9 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔