اسلام آباد: (دنیا نیوز) جسٹس شیخ عظمت سعید نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھالیا۔
یاد رہے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس گلزار احمد سرکاری دورے پر روس چلے گئے جہاں چیف جسٹس اور جسٹس گلزار احمد جوڈیشل کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔