اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات میں ٹرمپ کی صاحبزادی کا بھی مثبت کردار ہے، ایوانکا کی خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے تعاون کی پیشکش خوش آئند ہے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ، روزگار کا فروغ اور احساس پروگرام کی حمایت خوش آئند ہے، ایسےاقدامات وزیراعظم کے خواتین کو با اختیار بنانے کے وژن کی تکمیل میں معاون ثابت ہوں گے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا عورتوں کے حقوق ہمارے دین اور آئین کا حصہ ہیں، اقتصادی محاذ پر کامیابی کیلئے خواتین کی معاشی ترقی ناگزیر ہے، دنیا میں ان معاشروں نے ترقی کی جہاں خواتین کا مرکزی کردار رہا۔