اسلام آباد: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ میں جعلی ایف آئی آر پر 78 سالہ استاد کو ہتھکڑی لگی، عمران صاحب نے پولیس ،نیب اور ایف آئی اے کو ذاتی ملازم بنارکھا ہے۔
ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا عمران صاحب ! 3 دن سے 78 سالہ استاد، ادیب، مصنف اور قلم کو ہتھکڑی لگی ہے، ریاست مدینہ میں جعلی ایف آئی آر پر 78 سالہ استاد کو ہتھکڑی لگی۔ انہوں نے کہا بتائیں ہتھکڑی لگا کر کتنے لوگوں کو روٹی اور روزگار ملا، گیس اور بجلی کتنی سستی ہوئی، عمران صاحب پولیس، نیب اور ایف آئی اے کو آپ نے ذاتی ملازم بنایا ہوا ہے۔