اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کے لئے اچھی خبر، امریکہ نے پاکستان کے لئے عائد ٹریول ایڈوائزری پر نظرثانی کرنے کی یقین دہانی کرا دی، ٹریول ایڈوائزری میں نرمی سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق امریکہ نے پاکستان کا ایک مطالبہ مان لیا ہے اور پاکستان کے سفر کے لئے ٹریول ایڈوائزری پر نظرثانی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیر اعظم کی قیادت میں حالیہ دورے کے دوران پاکستان کی جانب سے ٹریول ایڈوائزری میں نرمی کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پاک امریکہ ٹریڈ انوسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کونسل کا اجلاس بھی اس سال منعقد کرانے پر اتفاق ہوگیا ہے، امریکہ کی جانب سے ٹریول ایڈوائزری میں نرمی سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔