گھوٹکی ضمنی الیکشن: حلیم عادل شیخ کو نوٹس جاری، 29 جولائی کو طلب

Last Updated On 27 July,2019 12:27 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمشین نے این اے 205 گھوٹکی کے ضمنی الیکشن میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی رکن اسمبلی حلیم عادل شیخ کو نوٹس جاری کر کے 29 جولائی کو طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن کا 2 رکنی بینچ انتخابی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کے معاملے پر سماعت کرے گا۔ گھوٹکی الیکشن مہم کے دوران الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لیا تھا۔

یاد رہے گھوٹکی کے حلقہ این اے 205 میں ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے سردار محمد بخش کامیاب ہوئے، ان کے مخالف احمد علی مہر ناکام رہے۔ یہ نشست پی ٹی آئی کے سردار علی محمد مہر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ گھوٹکی میں پہلی بار مہر خاندان کے دو افراد مد مقابل ہوئے، پیپلز پارٹی کے سردار محمد بخش مہر کا اپنے بھانجے آزاد امیدوار احمد علی مہر سے مقابلہ ہوا۔