اسلام آباد: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ 107 ضلع خیبر سے کامیاب آزاد امیدوار شفیق آفریدی حکمران جماعت میں شامل ہو گئے۔
شفیق آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور گورنر شاہ فرمان بھی موجود تھے۔
شفیق آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہیں وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔ خیبرپختونخوا میں ضم قبائلی علاقوں میں صوبائی اسمبلی اسمبلی کی 16 نشستوں پر انتخابات 20 جولائی کو ہوئے تھے۔