نااہلی کیس، ممبر قومی اسمبلی تاشفین صفدر، ملائکہ بخاری کے وکلا کے دلائل مکمل

Last Updated On 26 July,2019 06:09 pm

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں زیر سماعت پی ٹی آئی کی تین خواتین ممبران قومی اسمبلی کی نااہلی کیس میں ممبر قومی اسمبلی تاشفین صفدر اور ملائکہ بخاری کے وکلا نے دلائل مکمل کر لیے

کیس کی مزید سماعت 31 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔ آئندہ سماعت پر ممبر قومی اسمبلی کنول شوذب کے وکیل اپنے دلائل دنں گے
درخواست گزار کے مطابق دو کی دوہری شہریت ایک نے ہائی کورٹ میں غلط معلومات دیں تھیں، کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ تک ملائکہ بخاری دوہری شہریت رکھتی تھیں۔

درخواست گزار کے مطابق کنول شوزب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ووٹ تبدیلی پر غلط بیانی کی، استدعا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ممبران کو نااہل کیاجائے