وزیراعظم کا شیخ محمد بن زید النیہان کو ٹیلی فون، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

Last Updated On 31 July,2019 06:40 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان کو ٹیلی فون کرکے باہمی تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اماراتی ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان سے ٹیلی فونک گفتگو میں رمضان المبارک میں 700 پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا پاکستان یو اے ای کے ساتھ اپنے تعلقات اور تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

وزیراعظم نے ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر پاکستانی حمایت کیلئے یو اے ای کے کردار کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے، علاقائی اور دیگر امور کے معاملے پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
 

Advertisement